26 فروری 2012 - 20:30

يمن کے عوام نے مظاہرہ کرکے اپنے ملک سے امريکي سفير کو نکال ديئے جانے کا مطالبہ کيا ہے.

ابنا: مظاہرے کے شرکاء نے اپنے ملک کے داخلي معاملات ميں امريکي مداخلت کي مذمت کرتے ہوئےعبداللہ صالح کے لئے امريکي حکومت  کي حمايت پر اپني شديد برہمي کا اظہار کيا - يمن کے مختلف شہروں ميں يہ مظاہرے ايک ايسے وقت ہوئے جب سنيچر کو منصور ہادي کي حلف برداري کي تقريب ميں عبداللہ صالح نے شرکت کي تھي-

عبداللہ صالح کے جانشين نے گذشتہ منگل کو نمائشي صدارتي انتخابات ميں جس ميں وہ اکيلے اميدوار تھے کاميابي حاصل کي تھي جس کے بعد سنيچر کو پارليمنٹ ميں اپنے عہدے کا حلف اٹھايا - خليج فارس تعاون کونسل اور امريکا کے ذريعے تيار کردہ ڈيل پر دستخط کے بعد عبداللہ صالح نے اقتدار سے عليحدگي اختيار کرلي اور ملک کا انتظام اپنے جانشين کو سونپ ديا تھا-  اس ڈيل ميں عبداللہ صالح کو عدالتي استثنا بھي ديا گيا ہے جس کي يمن کے عوام نے شديد مخالفت کي ہے.

........

/169